ایبٹ آباد میں پل چوری

ایبٹ اباد میں پل چوری کی انوکھِی واردات

ویب ڈیسک: ایبٹ اباد میں پل چوری کی انوکھِی واردات رونما ہوئی ہے جس نے نہ صرف اہالیان علاقہ بلکہ انتظامیہ کو بھی گھما کر رکھ دیا۔ یہ پل نہ صرف رابطہ کا ذریعہ تھا بلکہ یہ ایبٹ اباد کا تاریخی اور پرانا پل تھا.
ذرائع کے مطابق ایبٹ اباد گل ڈھوک پل پر لگے لوہے کے گارڈر اور لوہے کی رسی کاٹ لی گئی۔
اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ یہ پل 6 گاوں کا راستہ تھا اور ندی دوڑ پر بنایا گیا تھا جس سے ان تمام علاقوں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔
اس حوالے سے اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ایبٹ اباد میں پل چوری کی انوکھِی واردات کی رپورٹ ہی درج نہیں ہورہی۔
اس دوران ایبٹ اباد کے تین تھانوں کے مابین حدود کے تعین کی جنگ جاری ہے۔ پل چوری ہونے سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی افراد نے کہا کہ اعلی افسران کو درخواستیں دینے کے باوجود کوہی کارواہی نہیں ہو رہی۔ ممبران اسمبلی پل کی بحالی کیلے کردار ادا کریں۔
اس تاریخی اور پرانے پل کی چوری سے آس پاس کے علاقوں کے رہنےوالوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ان کی جانب سے چوری کی واردات کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
عوام کا کہنا تھا کہ جہاں اس قدر دیدہ دلیری سے چوری کی واردات رونما ہو سکتی ہے وہاں اس سے بھی بڑی واردات رونما ہونے کا قومی احتمال رہتا ہے۔ حکومت کو اس جانب توجہ دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کردی