ایف آئی آر ایکسین واپڈا

سانحہ چٹہ بٹہ کی ایف آئی آر ایکسین واپڈا کے خلاف درج

سانحہ چٹہ بٹہ کی ایف آئی آر ایکسین واپڈا کے خلاف درج، بجلی وولٹیج یکدم بڑھنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں سانحہ چٹہ بٹہ کی ایف ائی ار ایکسین واپڈا کے خلاف درج کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ چٹہ بٹہ میں بجلی وولٹیج اچانک بڑھنے کے سبب دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے تھے۔
اس دوران ہائی وولٹیج کے باعث گھریلو سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تھا۔ اس لئے سانحہ کی ایف آئی آر ایکسین واپڈا کیخلاف پرزور مطالبہ کے بعد درج کر دی گئی.
دو افراد کے جاں بحق ہونے اور گھریلو سامان جلنے پر اہلیان علاقہ نے شاہراہ کاغان ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی تھی۔
اہالیان علاقہ کے احتجاج سے سڑک پر ٹریفک جام ہو گئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اہالیان علاقہ کی جانب سے محکمہ واپڈا کے ایکسئن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ پر روڈ آزاد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات تواتر کے ساتھ ہونے لگے ہیں جس کے حوالے سے زیادہ زور بجلی وولٹیج میں کمی بیسی ہی بتائی جا رہی ہے.
صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی وولٹیج کے مسائل کی وجہ سے اکثر گھریلو قیمتی سامان جل کر ناکارہ ہو جاتا ہے ، ایسے میں لوگ کس کا گریبان پکڑیں.
اسی وجہ سے مانسہرہ میں سانحہ رونما ہونے کے بعد اہالیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ایف آئی آر ایکسین واپڈا کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا.

مزید پڑھیں:  عمران خان کی جیل میں ناروا سلوک کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی