بجلی کا فی یونٹ ٹیرف

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے 84پیسے تک مقرر

ویب ڈیسک:وفاقی کابینہ کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84پیسے تک مقرر کردیاگیا ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبزپر اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز میں بتایاکہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3روپے 95 پیسے سے 7روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا۔
نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11روپے اضافے سے 23.59روپے جبکہ ماہانہ101سے 200یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ماہانہ401 سے500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے مقرر کیاگیا ۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ601 سے 700 یونٹ پربجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے فی یونٹ اور ماہانہ700 یونٹ سیزیادہ کا ٹیرف6.12 روپیاضافے سے 48.84 روپے ہوگا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
دستاویز کے مطابق 1سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپے فی یونٹ مقررکرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کیئر سٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے