بجلی کی قیمت

اگلے ڈیڑھ سال تک بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے،اویس لغاری

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری میں ملک میں بجلی مہنگے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے اگلے ڈیڑھ سال تک اصلاحات کرکے بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے۔
سینیٹ میں لوڈشیڈنگ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ نیشنل گریڈ کا کسی صوبے سے کوئی تعلق نہیں، نقصانات کی حد رکھنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لوڈشیڈنگ کسی صوبے کو دیکھ کر نہیں کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 450 ارب روپے کا نقصان برداشت کیا، ایک کروڑ 68 لاکھ کنزیومرز کا خیال کر رہے ہیں، انڈسٹری سے 150 ارب روپے کا بوجھ کم کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں لوڈشیڈنگ کے مسائل نہیں ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں، بلوچستان میں بجلی کے سالانہ نقصانات 600 ارب روپے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے استعمال پر ہوگا، کنزیومرز اوسط 35 روپے فی یونٹ دے رہے ہیں، اعتراف کرتا ہوں بجلی کی قیمت زیادہ ہے، اگلے ڈیڑھ سال تک اصلاحات کرکے بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق وزیراعظم نے آن لائن اجلاس کیا اور کہا کہ بلوچستان انتظامیہ سے اجلاس سولر سے متعلق تھی، بلوچستان میں زرعی صارفین کو تین گھنٹے تک بجلی دے رہے ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں مگر پیسے تو ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ نقصانات کم ہونے سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی ہو سکتی ہے، حکومت ملک کے لیے 440 ارب روپے کی سبسڈی دے گے، دو سے 9 فیصد گھریلو صارفین پر اضافہ ہوگا، جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ گھریلوں صارفین پر 7 سے 9 فیصد کی رینج میں اضافہ ہو گا، اڑھائی کروڑ گھریلو صارفین بجلی کی کم قیمت ادا کر رہے ہیں، 35 روپے سے کم قیمت دینے والا سبسڈی استعمال کر رہا ہے۔
اس موقع پر سینیٹر منظور احمد نے کہا کہ ہمیں گیارہ ہزار میگاواٹ نہیں چاہیے ہمیں ہمارے دو ہزار میگاواٹ بجلی دے دیں، سبی میں اس وقت شدید گرمی ہے، سبی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو بجلی دینے سے 80 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کو سولرائزیشن تک لانے کے لیے بہت سنجیدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا