گاڑی حادثے کا شکار

مانسہرہ میں گاڑی حادثے کا شکار ،1شخص جاں بحق، 5زخمی

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقہ کیوائی کے مقام پر پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال بالا کوٹ منتقل کیا گیا ۔
زخمی ہونے والوں کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 3روپے 33پیسے فی یونٹ مزید مہنگی