پیٹرولیم ڈیلرز ہڑتال

پیٹرولیم ڈیلرزکی ہڑتال ،اسلام آباد میں پمپس کھلے رہیں گے

ویب ڈیسک: حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرزنے آج سے ہڑتال کا اعلان جبکہ اسلام آباد میں پیٹرول پمپس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگراسے ملاقاتیں ہوئیں، حکومت سے بارہامطالبہ کیاکہ ٹیکس واپس لیا جائے لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اتنے ٹیکسوں سے کاروبارنہیں چل سکتے، آج ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کردیں گے اور جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
گزشتہ روز بھی پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں، لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا سکا تھا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے، آج صبح 6بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رہیں گے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب تک حکومت اس فیصلے کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ آج5جولائی سے بند رکھیں گے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی جیل میں ناروا سلوک کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی