یکم محرم الحرام تعطیل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
صوبائی محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور عمان نے یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7جولائی کو چھٹی ہوگی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں میں نئے ہجری سال 1446 کا آغاز 7 جولائی بروز اتوار سے ہوگا۔
دوسری طرف عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  توڑ پھوڑ کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور