ملک میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ،چوبیس گھنٹوں میں کورونا نے 5385 نئے کیسز رپورٹ، ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ تیرہ ہزار702 ہو گئی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری، کورونا سے متاثرہ مزید 83 مریض جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2255 ہوگئی،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 43460 ہوگئی،سندھ میں کورونا کیسز 41303 ہوگئے، خیبر پختونخوا میں تعداد 14527، بلوچستان میں 7031 ہوگئی،اسلام آباد میں 5963، گلگت میں 974 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 444 ہوگئی،پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 799 ٹیسٹ کئے گئے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی