خان یونس بمباری

خان یونس میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری ،100فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے علاقہ خان یونس میں پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 100سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ۔
خان یونس میں سیف زون قرار دیئے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے بم برسائے گئے جس میں 71فلسطینی شہید جبکہ 289زخمی ہو گئے ۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے شاطئی کیمپ میں نماز پڑھتے لوگوں پر بھی بمباری کی جس میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ میں حماس ملٹری چیف محمد ضیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حماس نے اسرائیل کی جانب سے حماس رہنما کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ کیمپ میں قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے، اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں امریکا براہ راست حصہ دار ہے۔
ادھر مصری وزارت خارجہ نے خان یونس پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے نے جنگ بندی کی کوششوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے حامی نہیں، بائیڈن