باقاعدہ نیند ذیابیطس کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل باقاعدہ نیند کا لیا جانا ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔
امریکا میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو بےقاعدہ مقدار میں نیند لیتے تھے (جس میں روز کی نیند کے دورانیے میں اوسطاً 60 منٹ سے زیادہ کا فرق آیا) ان کے باقاعدہ نیند لینے والوں کے مقابلے میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات 34 فیصد زیادہ تھے۔
تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ باقاعدہ نیند ذیابیطس سے بچنے کے لیے اہم ہے۔
تحقیق کے سربراہ سِینا کیانرسی کا کہنا تھا کہ تحقیق میں بتایا گیا کہ طرزِ زندگی میں تبدیلی ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے تنائج میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے باقاعدہ نیند کی اہمیت کو واضح کیا گیا۔
مطالعے میں محققین نے شرکاء کی نیند کا سات راتوں تک جائزہ لیا اور پھر ان افراد کا سات سالوں تک معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:  موبائل فونز کے استعمال کا دماغی کینسر سے کوئی تعلق نہیں، ڈبلیو ایچ او
کیٹاگری میں : صحت