حدیث کی اقسام اور حدیث متواتر کی مثالیں

حدیث کی اقسام بتائیے، نیز حدیثِ متواتر کی چند مثالیں دیں!
حدیث کی دو قسمیں ہیں: 1- متواتر۔ 2- خبرواحد۔
پھر خبر متواتر کی دو قسمیں ہیں۔ 1- متواتر لفظی، 2- متواتر معنوی۔
اور خبر واحد کی بھی کئی تقسیمات ہیں جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :
خبر واحد کی پہلی تقسیم:
خبرواحد اپنے منتہیٰ کے اعتبار سے تین قسم پر ہے: مرفوع، موقوف، مقطوع۔
خبر واحد کی دوسری تقسیم:
خبرواحد عدد رُواۃ کے اعتبار سے بھی تین قسیم پر ہے: مشہور، عزیز، غریب۔
خبر واحد کی تیسری تقسیم:
خبرواحداپنے راویوں کی صفات کے اعتبار سے سولہ قسم پر ہے: صحیح لذاتہ، حسن لذاتہ، ضعیف، صحیح لغیرہ، حسن لغیرہ، موضوع۔ متروک، شاذّ، محفوظ، منکر، معروف، مُعلّل، مضطرب، مقلوب، مصحّف، مُدرج۔
خبر واحد کی چوتھی تقسیم:
خبرواحد سقوط اور عدم سقوط راوی کے اعتبار سے سات قسم پر ہے: متصل، مسند، منقطع، مُعلّق، معضل، مرسل، مدلّس۔
خبر واحد کی پانچویں تقسیم:
خبرواحد صیغ (یعنی: الفاظ کی ادائدگی) کے اعتبار سے دو قسم پر ہے: معنعن، مسلسل۔
( خیرالاصول از حضرت مولانا خیر محمد جالندھری صاحب رحمۃ اللہ )

مزید پڑھیں:  پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟