وضو کے فرائض و واجبات

سوال
وضو کے فرائض اور واجبات کیا ہیں؟
جواب
وضو میں چار فرض ہیں :
1۔ منہ (چہرہ) ایک بار دھونا۔
2۔دونوں ہاتھوں کا ایک بار کہنیوں تک ( کہنیوں سمیت )دھونا۔
3۔ چوتھائی حصہ سر کا مسح کرنا۔
4۔ دونوں پاؤں کا (ٹخنوں سمیت) ایک بار دھونا۔
قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایا:
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ}
ترجمہ: اے ایمان والو! جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اپنے منہ کو اپنے دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولو اور اپنے سر کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھولو!
وضو میں کوئی واجب نہیں ہے۔( عمدۃ الفقہ ،جلد :1 صفحہ 114) فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144010200957
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟