وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی پیٹرول بحران پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد:اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور پیٹرولیم ڈویژن کے اعلی حکام شریک ،وزیر اعظم کو پیٹرول بحران اور کارروائی پر تفصیلی بریفنگ ، او ایم سیز کا کیماڑی اور رپورٹ قاسم میں ہورڈنگ پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا گیا، اٹک ریفائنری نارتھ ریجن کو تیل سپلائی کرتا ہے اور زیادہ وہاں مسائل ہیں،

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

اٹک ریفائنری کے پاس 1 کروڑ 75 لاکھ لیٹر تیل ہے جو سپلائی نہیں کیا جا رہا ،وزیر اعظم عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا، اب تک بحران کیوں ختم نہیں ہوا؟

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی

بحران کیوں اور کس نے پیدا کیا؟ مزید تاخیر برداشت نہیں کرونگا جلد سے جلد مسئلے کو حل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔