خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 09 افراد جاں بحق

پشاور:محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 09 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد619 ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15ہزار206 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 140 مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 3771 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد5516 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 328فراد انتقال کرچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 227فراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر جاں بحق، گورنر خیپرپختونخوا کا ایرانی سفیر سے اظہار افسوس