وفاقی وزیر پیٹرولیم کا پشاور ہائی کورٹ کو پیٹرول قلت کا معاملہ جلد حل کرانے اور پیٹرولیم مافیا کے خلاف تیز ایکشن لینے کی یقین دہانی

پشاور:پیٹرول اور آٹا بحران کیخلاف کیس کی سماعت،وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب عدالت میں پیش

جسٹس قیصر رشید کا وفاقی وزیر پیٹرولیم استفسار ،عوام تکلیف میں ہے،بےفائدہ میٹنگز کی جا رہی ہیں.

جسٹس قیصر رشید کا مزید اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ حکومت کیا کر رہی ہے،کورونا کے حوالے سے پمپس پر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا،حکومت رسپانس کیوں نہیں کر رہی،ہم نے آپ کو اس لیے بلایا ہے کہ عوام کو جلدی ریلیف دیا جائےعدالت.

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کمپنیوں نے مافیا بنایا ہوا ہے.

جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم کمیٹی اور کمیشن نہیں چاہتے،ہم توجہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی تکلیف کو کم کریں،

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی زیرو ہے، چیئرمین کو بتائیں کہ ہم ان کی کارکردگی سے خوش نہیں.

آپ نے میڈیسن مافیہ کے خلاف کیا کیا،میڈیسن ،شوگر،آٹا،پیٹرول مافیہ بنا ہے،وزیر صاحب نے عدالت کو تفصیل سے وجوہات بتائیں، جسٹس قیصر رشید

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شارٹ ہونا تھا توڈیزل کیوں نہیں ہوا،:ہم دیکھ رہے ہیں کہ قانون میں گیپ آرہا ہے،ذخیرہ اندوزی جہاں ہو رہی ہے ان کو ہم پکڑ نہیں پا رہے،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے 6 کروڑ روپے کا فنڈ جاری

جس پر جسٹس قیصررشید نے کہا کہ آپ جائیں اور رپورٹ پیش کریں ،وزیر صاحب اسمبلی کے ایوانوں میں پتہ نہیں چلتا،ہم جب جج اور وزیر بن جاتے ہیں تو سب کچھ بھول جاتے ہیں،آپ قانون سازی کریں یہ ہمارا ملک ہے،ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں ،عدالت خوش ہوگی اگرایسےعناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی.

وفاقی وزیر پیٹرولیم کی تیز ایکشن لینے کی یقین دہائی ،ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی ار کی جائیگی،دو سے تین دن میں یہ مسئلہ حل کر لیا جائیگا وفاقی وزیر