ٹرانسپورٹرز،فیکٹری مالکان،دکاندارایس اوپیزپرعمل کریں،بصورت دیگرہم بندکریں گے- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا میڈیا بریفنگ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناسےاموات اورکیسزمیں اضافہ ہورہاہے،اپوزیشن چاہتی ہےکوروناسےاموات میں اضافہ ہوتاکہ حکومت پرتنقیدکی جاسکے.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانےکیلئےحکومت پرتنقیدکررہی ہے،کشمیرایشوکوبھی بنیادبناکرحکومت پرتنقیدکی گئی ،لندن سےآنےوالےماسک لگاکرکمپیوٹرکےسامنےبیٹھ گئے،ہم سب کوپتہ ہےکہ لاک ڈاوَن سےغریب طبقےکوبہت نقصان ہوتاہے،مخالفین کہتےہیں لاک ڈاوَن پہلےکردیناچاہیےتھا.

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کاشکرہےہم نےبھارت جیسالاک ڈاوَن نہیں کیا،ہندوستان میں لاک ڈاوَن کی وجہ سےلوگوں کےبرےحالات ہیں،ہندوستان میں34فیصدگھرانےشدیدمتاثرہیں انہیں فوری امدادکی ضرورت ہے،لاک ڈاوَن سےہم جیسوں کوفرق نہیں پڑتاکیونکہ ہمیں تنخواہ مل رہی ہے،لاک ڈاوَن ان لوگوں کیلئےعذاب ہےجوغریب ہیں،کوروناسےآنےوالےدنوں میں اموات بڑھیں گی.

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپہلےکہاتھاکہ کوروناکاحل اسمارٹ لاک ڈاوَن ہے،ہم نےموجودہ صورتحال میں انتظامیہ کی مددکیلئےٹائیگرفورس بنائی،کیسزمیں اضافےکےبعداسپتالوں پربھی دباوَبڑھاہے،وزیراعظم ہاوَس سےایس اوپیزکاجائزہ لوں گا،،پی ایم آفس سےموجودہ صورتحال کومانیٹرکروں گا،جہاں ایس اوپیزکی خلاف ورزی ہوگی اس پرایکشن لیں گے،جہاں ایس اوپیزپرعمل نہیں ہوگااس جگہ کوبندکیاجائےگا،ٹرانسپورٹرز،فیکٹری مالکان،دکاندارایس اوپیزپرعمل کریں،بصورت دیگرہم بندکریں گے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پہلے2ٹیسٹنگ لیبارٹریزتھیں،آج 107لیبارٹریوں میں ٹیسٹ ہورہےہیں،شروع میں ہماری صلاحیت500ٹیسٹ کی تھی،آج ہم 4گھنٹےمیں25ہزارٹیسٹ کرسکتےہیں،پاکستان میں4800وینٹی لیٹرزموجودہیں،لوگ کہتےہیں ہمیں توپتہ نہیں کوروناکیاہےہم نےتونہیں دیکھا،گزارش ہےاس کوسنجیدہ لیں،لوگ موجودہ صورتحال میں لاپرواہی سےکام لےرہےہیں،وروناسےبلڈپریشر،شوگرکےمریض اوربزرگوں کوخطرہ ہے.