تشدد کے 12ہزارواقعات

خیبر پختونخوا :5سال میں بچوں ،خواتین اور خواجہ سرؤاں پر تشدد کے 12ہزارواقعات رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بچوں خواتین اور خواجہ سرؤاں پر تشدد کے 12ہزار 164واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس دستاویزات کے مطابق صوبے میں بچوں پر تشدد کے 3ہزار 598 کیسز درج ہوئے، جن میں محض 187ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ خواتین پر تشدد کے 8ہزار 299 واقعات میں سے 168 افراد کو سزائیں ہوئیں۔
صوبے میں5سالوں کے دوران خواجہ سراؤں پر تشدد کے درج 234 واقعات میں سے صرف ایک کیس میں ملزم کو سزا ہوئی۔
گزشتہ سال بچوں پر تشدد کے درج 924 کیسز میں سے 81ملزمان کو سزائیں ملیں ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2022میں 844، 2021میں 827بچوں پر تشدد کے واقعات ،سال 2020 میں 473، 2019 میں 530بچوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال خواتین پر تشدد کے 1859، 2022 میں 1930، سال2021 میں 1566اور 2020 میں خواتین پر تشدد کے 1585جبکہ 2019 میں 1359 کیسز درج ہوئے۔
گزشتہ سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 61 ، 2022 میں 88 اور 2021 میں 61 کیسز درج ہوئے، سال 2020 میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے 40واقعات جبکہ سال 2019میں 17مقدمات درج کئے گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق کمزور تفتیش، مقدمات میں کمزور دفعات شامل کرنے اور تفتیشی افسران و عملے کی کمی سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر ملزمان کو سزائیں نہیں ملتیں۔

مزید پڑھیں:  7دن کیلئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات