فیض حمید سیاسی معاملات

فیض حمید سیاسی معاملات میں کھل کرمداخلت کرتے تھے،رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر اور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید سیاسی معاملات میں کھل کرمداخلت کرتے تھے ،انکوائری ہوگی تو دیگر چیزیں بھی سامنے آجائیں گی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہونے پر رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں کردار تھا اور میرا خیال ہے کہ ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت آچکے ہوں گے جبکہ مزید انکوائری میں سب سامنے آجائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات میں فیض حمید کھل کرمداخلت کرتے تھے، میرا خیال ہے کہ ان کے ساتھ مزید لوگ بھی شامل ہوں گے کیونکہ فرد واحد تو ایسا نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میراتجزیہ ہے کہ الزامات ثابت ہونے پرفیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہوگا، یہ اقدام پاک فوج کیاحترام اورعزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے معاملے پرمعاہدے میں فیض حمید کے دستخط موجودہیں، دھرنے میں لوگوں کومینج کرکے بٹھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں چیک پوسٹ حملہ ،ایک پولیس اہلکار زخمی