ملکی ترقی کا دارومدار محفوظ پاکستان

ملکی ترقی کا دارومدار محفوظ پاکستان پر ہے، صحافی برادی

ویب ڈیسک: یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے دیگر طبقات کی طرح صحافی برادری کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملکی ترقی کا دارومدار محفوظ پاکستان میں پوشیدہ ہے۔
جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر وطن سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی جاوید چوہدری نے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دارومدار محفوظ پاکستان پر ہے، غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ آزادی ہمارے اسلاف کی بے شمار قربانیوں کے صلے میں ہمیں ملی ہے لہٰذا اس کی بقاء کے لیے فتنہ الخوارج جیسے چیلنج سے نمٹنا ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر فزہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اس لیے ہمیں من حیث القوم اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
کامران شاہد نے یوم آزادی کے پرمسرت دن کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے استحکام و سالمیت کےلیے پوری قوم کو بلا تفریق متحد ہونا ہوگا، آئیں یوم آزادی پر تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ اس ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے دیگر طبقات کی طرح صحافی برادری کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملکی ترقی کا دارومدار محفوظ پاکستان میں پوشیدہ ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان: شنکر یحییٰ جدید سلنڈر دھماکے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق