500 سے زائد غیر فعال سکولوں

500 سے زائد غیر فعال سکولوں بارے محکمہ تعلیم کا ہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک: 500 سے زائد غیر فعال سکولوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم کا ہنگامی اجلاس طلب، اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 500 سے زائد غیر فعال سرکاری سکولوں کی نشاندہی پر محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلی سطحی اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کی سربراہی میں اجلاس میں صوبے میں سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات دینے اور غیر فعال سکولوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت صوبے کے مختلف اضلاع میں لڑکیوں کے 155 سکول جبکہ لڑکوں کے25 پرائمری سکولز غیر فعال ہیں، ان میں اپر کوہستان میں لڑکیوں کے 56 پرائمری سکولز، لوئر کوہستان میں لڑکیوں کے 26 پرائمری سکولز غیر فعال ہیں۔
لوئر کوہستان میں لڑکیوں کےلئے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سکول موجود ہی نہیں، تور غر میں بھی لڑکیوں کےلئے ہائر سیکنڈری سکول موجود نہیں۔
اس طرح 12 ہزار 776 سکولز پینے کے صاف پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ان سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، خالی آسامیاں پرکرنے سمیت دوسرے امور کیلئے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات اور صوابی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 5 افراد زخمی