14 اگست کا تاریخی دن ہمیں

14 اگست کا تاریخی دن ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے یوم آزادی پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست کا تاریخی دن ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ 14 اگست ہماری تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد اور پرامن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار،ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے۔
یوم ٓزادی پر ان کا کہنا تھا کہ آئیں آج ہم مل کر عہد کریں کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یوم آزادی پر وطن عزیز کے ان دلیر سپوتوں کو بھی سلام جنہوں نے بے شمار قربانیاں دیں اور اپنے لہو کا نذرانہ دے کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی۔
انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا تاریخی دن ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی