جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون

جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب صیہونیوں نے جنوبی لبنان پر میزائل تان لئے ہیں، حزب اللہ کی دھمکی کے جواب میں ایک بار پھر جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ہوا، اس حملے سے جنوبی لبنان میں 2 افراد جاں بحق جبکہ عمارتوں کو بھِ نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقہ برعشیت میں ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اس دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہونے والوں کا تعلق حزب اللّٰہ سے بتایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کی دھمکی کے جواب میں ایک بار پھر جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ہوا، اس حملے سے جنوبی لبنان میں 2 افراد جاں بحق جبکہ عمارتوں کو بھِ نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں