مولوی جی ہسپتال میں پاکستان

مولوی جی ہسپتال میں پاکستان کے پہلے ویکسین ہاوس کا افتتاح

ویب ڈیسک: جشن آزادی کے پرمسرت دن مولوی جی ہسپتال میں پاکستان کے پہلے ویکسین ہاوس کا افتتاح کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جشن آزادی کے دن مولوی جی ہسپتال میں ویکسین ہاوس کا افتتاح صوبائی وزیر صحت نے کیا۔
اس موقع پر سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسین ہاوس ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ ویکسین ہاوس میں چار کاونٹرز ہیں جو دن رات فعال ہونگے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ٹیٹنس اور ڈیپتھیریا سے بچاو کیلئے حاملہ خواتین کے ٹیکوں کیلئے علیحدہ کاونٹر، روٹین امیونائزیشن کیلئے الگ جبکہ نوزائدہ بچوں کیلئے برتھ ڈوز انیشیٹیو کے تحت علیحدہ کاونٹر بنایا گیا ہے۔
مولوی جی ہسپتال میں پاکستان کے پہلے ویکسین ہاوس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے بھی 24 گھنٹے فعال کاونٹر بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حج و عمرہ سمیت بیرون ملک جانے والے مسافر کسی بھی دن کسی بھی وقت کورونا اور پولیو کے ویکسین لگوا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہکاونٹر بلا ناغہ ہفتے کے 7 دن اور 24 گھنتے کھلے رہیں گے۔
سید قاسم علی شاہ ن ے کہا کہ پشاور کے مولوی جی ہسپتال کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ویکسین ہاوسز بنائے جائینگے، ان ویکسین ہاوسز سے روٹین امیونائزیشن میں کافی بہتری آئیگی اور وباوں کے کنٹرول میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا دیرینہ مسئہ حل ہو گیا ہے اب عوام بلاناغہ اپنے بچوں کو ویکسینیٹ کراوا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ جب چارج سنبھالا تو 13 اضلاع میں پولیو کے نمونے مثبت آ رہے تھے، آج الحمد اللہ صرف تین اضلاع رہ گئے ہیں، اس سے بھِی جلد ہی چھٹکارا مل جائئِگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں، میتھیو ملر