پشاور میں سٹوڈنٹس کا جشن آزادی

پاک فوج کی زیر نگرانی پشاور میں سٹوڈنٹس کا جشن آزادی تقاریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: پاک فوج کی زیر نگرانی پشاور میں سٹوڈنٹس کا جشن آزادی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں جشن آزادی کی مناسبت یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے ساتھ رنگا رنگ تقریبات میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ یوم آزادکی کی مناسبت سے پاک فوج کی زیر نگرانی پشاور میں طلبہ و طالبات کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس دوران طلبہ و طالبات نے بھرپور ملی جوش و جذبے سے ملک کا 77 واں یوم آزادی منایا۔ اس دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور شاعری کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
اس دوران طلبہ و طالبات کی جانب سے قیام پاکستان کی خاطر قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا ۔
پاک فوج کی زیر نگرانی پشاور میں سٹوڈنٹس کا جشن آزادی تقاریب کا انعقاد کیا گیا اس دوران طلبہ وطالبات نے وطن عزیز کی بقاء و سالمیت میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
بعد ازاں طلبہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے شجر کاری مہم میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ اس سے قبل دیگر تقاریب میں‌بھی پودے لگائے گئے.

مزید پڑھیں:  تنخواہ دار طبقہ سے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف