عمرفاروق کو ہلال امتیاز

توشہ خانہ کیس سامنے لانے والے عمرفاروق کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سامنے لانے والے اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صدر آصف علی زرداری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔
فہرست میں اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے جنہیں ہلال امتیازعطاکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
عمرفاروق کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر اعزازسے نوازا جائے گا۔
تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کے ایکسپریس روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ