مٹہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ

سوات :مٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ،1پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: سوات مٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
واقعہ مٹہ میں پیش آیا جہاں علاقہ سمبٹ میں واقعہ پولیس چیک پوسٹ پرنامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
فائرنگ چیک پوسٹ کے سامنے پہاڑی سے ہوئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سمبٹ جائے وقوع پہنچ گئی۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے مالم جبہ روڈ پروقعہ تلگرام پولیس چوکی پر بھی حملہ ہوا جسے پولیس نے جوابی کارروائی کرکے ناکام بنا دیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے رواں سال 612 دہشت گرد گرفتار، 203 دہشتگرد ہلاک کئے