ایکسٹینشن کا سلسلہ ختم

ایکسٹینشن کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے آئین میں ترمیمی ہونی چاہئے ، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنماء رانا نثا اللہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے آئین میں ترمیم ہونی چاہئے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کی بات خواجہ آصف سے کی ہو، اور ملک احمد خان سے نہ کی ہو۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی بھی چاہتے تھے جنرل باجوہ کو تھوڑی سی ایکسٹینشن مل جائے، اس بارے گفتگو ہوتی رہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ کورٹ مارشل کے دوران وکیل کرنے کا حق ہوتا ہے، اس معاملے میں ہمیں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز تک ہی رہنا چاہئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9مئی کو ایسی سٹریٹیجی بنائی گئی کہ پریشربڑھے، ادارے میں بغاوت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اس وقت فیض حمید کی طرف ہی اشارہ ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی فوٹیج سب نے دیکھی ہے، جب ٹرائل ہوگا توساری چیزیں پیش کی جائیں گی، ڈیڑھ سال ہوگیا ابھی تک ٹرائل ہی نہیں ہو رہا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج ہماری پارٹی کی اندرونی میٹنگ تھی، ہمارا اتفاق رائے ہے بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ