انٹرنیٹ بندش

انٹرنیٹ بندش:لاہورہائیکورٹ کاحکومتی وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم

ویب ڈیسک: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ حکام سے ہدایات لیکر 12بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ملک بھر میں انٹر نیٹ کی بندش کے خلاف شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
انٹرنیٹ کی مبینہ بندش سے ہونے والے نقصانات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنیاں اور نوجوان اربوں روپے کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کما رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  نیب ترمیمی قانون کے تحت شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف کی درخواست