وبائی مرض منکی پاکس

وبائی مرض منکی پاکس رواں سال 548زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک: افریقی ملک کانگو میں 2024کے آغاز سے اب تک وبائی مرض منکی پاکس 548افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے۔
وزیر صحت کانگو سیموئل راجر کمبا نے کہا کہ ملک کے تمام صوبے بیماری سے متاثر ہیں مگر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے جنوبی کیوو، شمالی کیوو، شوپو، ایکویتور، شمالی اوبنگی، شوواپا، مونگالا اور سنکورو ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے افریقہ میں منکی پوکس کے پھیلا کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا۔
دوسری جانب ڈی آر سی میں کیسز میں اضافے اور قریبی ممالک میں پھیلنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دینے کا یہ فیصلہ افریقی یونین کے صحت کے نگران ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر کیا گیا اور یہ صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
کانگو کے وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وبائی امراض کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک میں سال کے آغاز سے اب تک 15 ہزار 664 ممکنہ کیسز اور 548 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب الیکشن ٹربیونلز بارے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم