چیئر لفٹ گرنے سے

کوہستان :چیئر لفٹ گرنے سے 3افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک: اپر کوہستان میں چیئر لفٹ گرنے سے 3افراد دریائے سندھ میں گر کر ڈوب گئے ۔
افسوسناک واقعہ اپر کوہستان کے علاقہ برسین کیمپ کے قریب پیش آیا جہاں چیئر لفٹ کے ستون گرنے کی وجہ سے چیئرمین لفٹ دریائے سندھ میں جا گری جس کے نتیجے میں سوار تین افراد دریا میں ڈوب گئے ۔
ریسکیو 1122نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے آپریشن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔
ڈوبنے والوں میں نصیب خان ولد منظر سکنہ کائگاہ کوہستان اپر ، محمد شیر ولد قیصر سکنہ کائگاہ کوہستان اور فدا الرحمن ولد میر عالم سکنہ کائگاہ کوہستان شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی حکومت خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، نیتن یاہو