شکیل خان کیخلاف سازش

شکیل خان کیخلاف سازش ہوئی ہے،کرداروں کو بے نقاب کرونگا،عاطف خان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ شکیل خان کے خلاف سازش ہوئی ہے ملوث کرداروں کو بے نقاب کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاطف بھی شکیل خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں ،سازش کرنیوالے دو کرداروں کو سامنے لانے کا اعلان کردیا ۔
رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کہ شکیل خان دس سال تک صوبائی کابینہ میں ہمارے ساتھ رہے ہیں آج تک ان سے زیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا ۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پوچھنے پر ہی شکیل خان نے خیبر پختونخوا کابینہ میں کرپشن اور بد عنوانی کی نشاندہی کی تھی ۔
عاطف خان مزید کہنا تھا کہ شکیل خان کے خلاف منظم سازش کی گئی ہے جس میں ملوث کردارں کو وقت آنے پر سب کے سامنے بے نقاب کروں گا ۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف