غیرت کے نام پر خاتون کو قتل

کاٹلنگ :غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: کاٹلنگ میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔
دیور نے بھابھی کو قتل کرکے وقوعہ کو خودکشی کو رنگ دیا تھا جس پر شوہر کی رپورٹ پر تھانہ جبر میں خودکشی کامقدمہ بھی درج ہوا تھا ۔
پولیس حکام کے مطابق کیس کی باریک بینی سے تفتیش کرکے اصل حقائق سامنے لائے گئے ۔
دیور کے ساتھ مقتولہ خاتون کا سسر اور شوہر بھی قتل میں ملوث تھے ۔
قاتل امیر نواب نے اعتراف جرم کرلیا جس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ۔
پولیس نے گرفتار ملزمان نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان