سوات میں مقامی لوگوں کا امن

سوات میں مقامی لوگوں کا امن کے لئے مظاہرہ، پولیس کیساتھ اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں مقامی لوگوں کا امن کے لئے مظاہرہ، فائرنگ واقعات کی مذمت بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع سوات میں ملم جبہ کے علاقے تلیگرام میں امن کے لئے مقامی لوگوں نے مظاہرہ کیا ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔
سوات میں مقامی لوگوں کا امن کے لئے مظاہرہ کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقامی لوگ ہاتھوں میں سفید جھنڈیاں اٹھا رکھے تھے، انہوں نے امن کے لئے نعرہ بازی کرنے کے ساتھ پولیس تھانہ پر فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن خراب کرنے والوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ عوام قیام امن کے خاطر پولیس کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں