عاشق نور کی گاڑی پر ریموٹ

وانا میں ملک عاشق نور کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقہ دژہ غونڈائی میں ملک عاشق نور کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاڑی پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ملک عاشق نور اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکہ میں 2 بچوں سمیت 4 راہ گیر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے میں ملک عاشق نور کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم وہ اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ وانا میں ملک عاشق نور کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سب محفوظ رہے، دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پنجاب الیکشن ٹربیونلز بارے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم