خیبرپختونخوا اور سندھ حکومت انکار

خیبرپختونخوا اور سندھ حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف دینے سے انکار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اور سندھ اور کی حکومت نے عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے سے انکار کردیا ہے ۔
اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے موقف اپنایا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف نہیں دے سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دو ماہ کا ریلیف دے تو اس کا 8ارب اور بلوچستان حکومت کا ایک ارب روپے خرچہ آئے گا۔
خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ سستی بجلی پیدا کرتے ہیں، مہنگی بجلی پنجاب میں پیدا ہوتی ہے، پنجاب حکومت نے دو ماہ کا ریلیف دیا، اس کے بعد بجلی پھر مہنگی ہو جائے گی۔
مشیر حکومت سندھ اور میئر کراچی مرتضی وہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو دو ماہ کا ریلیف دینے پر 10ارب روپے کا خرچہ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مگر ہماری حکومت دکھاوے اور لالی پاپ پر یقین نہیں رکھتی، پیپلز پارٹی کے مشوروں پر عمل کر کے سندھ کے ذخائر سے سستے پلانٹ لگائے جاتے تو آج بجلی سستی ہوتی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت