پہاڑ کا حصہ دریائے کنہار میں

بالا کوٹ :پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گر گیا، مقامی آبادی کو خطرہ

ویب ڈیسک: بالا کوٹ میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گر گیا، مہانڈری کے مقام پر پہاڑ سرکنے سے مقامی بستی خطرے سے دوچار ہوگئی۔
پہاڑ سرکنے کے نتیجے میں پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے دریائے کنہار میں نئی جھیل بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے

نئی جھیل بننے کے خدشے کے پیش نظر مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ علاقے سے بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
40سے زائد گھرانے براہ راست خطرے کی زد میں آگئے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کولکھا گیا خط منظر عام پر آگیا