وزیر اعلیٰ محمود خان کے احکامات کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھا دی گئی ہے- مشیر اطلاعات اجمل وزیر

پشاور : مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے احکامات کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھائی گئی ہے, ہسپتالوں کی استعداد مزید بڑھانے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے،چارسدہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 8 بیڈز پر مشتمل آئی سی یو نے کام شروع کیا ہے،آئی سی یو میں تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

پوومن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ میں 10 آئی سی یو بیڈز اور 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹ کو آکسیجن سپلائی کے ساتھ مکمل فعال بنایا گیا ہے،قاضی حسین احمد میموریل ہسپتال نوشہرہ میں بھی 20 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کو سنٹرل آکسیجن سپلائی کے ساتھ مکمل فعال کیا گیاہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں بھی 20 آئی سی یو بیڈز اور 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کا اضافہ کیا گیا ہے،:ایل آر ایچ کے کورونا کمپلیکس میں تیمارداروں کے لئے ویڈیو کالز کی سہولت کی فراہمی کی گئی ہے،خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مزید 17 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹ نے کام شروع کر دیا ہے،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو 6 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

15 جولائی تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بالترتیب 25 آئی سی یو بیڈز اور 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کا اضافہ کیا جائے گا،مردان میڈیکل کمپلیکس میں 10 آئی سی یو بیڈز اور 40 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا،قاضی حسین احمد میموریل ہسپتال نوشہرہ میں بھی 10 آئی سی یو بیڈز اور 50 ہائی ڈیپیڈینسی بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔

سیدو گروپ ٹیچنگ ہسپتال سوات، باچا خان میڈیکل کمپلکس صوابی اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ چارسدہ میں بالترتیب 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کا اضافہ کیا جائے گا،انسٹیٹیوٹ آف ہیپاٹالوجی پشاور میں 5 آئی سی یو بیڈز اور 15 ہائی ڈیپیڈینسی بیڈز فعال کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کے احکامات کی روشنی میں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں،

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی

صوبہ بھر میں کل 20,064 کارروائیاں کی گئی ہیں،ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 5,826 یونٹس/کاروباروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 362 یونٹس سیل کردیئے گئے ہیں،صوبے بھر میں 1,759 افراد/یونٹس پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں،محمکہ زراعت، ریلیف، ایریگیشن، پاک آرمی سمیت ریسکیو 1122 اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ 24/7 الرٹ ہیں،اس وقت ‏80 ٹیمیں ٹڈی دل کے خاتمے میں مصروف عمل ہیں،758 اہلکار اور 78 گاڑیاں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، 11 جون تک 50478 ایکٹر اراضی پر اسپرے مکمل ہو گیا ہے،4103110 ایکٹراراضی پر سروے بھی مکمل ہو گیا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرک، ہنگو، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، اورکزئی، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، خیبر، باجوڑ، پشاور اور ضلع نوشہرہ میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے.