شکیل احمد کے ممکنہ احتجاج

شکیل احمد کے ممکنہ احتجاج کے باعث اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذرائع نے تبایا ہے کہ سابق صوبائِی وزیر شکیل احمد کے ممکنہ احتجاج کے باعث اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان میں سابق صوبائی وزیر شکیل احمد کے ممکنہ احتجاج کے باعث سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ اسمبلی اجلاس 19 اگست کو شیڈول تھا جبکہ سپیکر نے اچانک 26 اگست تک اجلاس ملتوی کردیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت سے برطرف صوبائی وزیر نے آج ہونے والے اسمبلی فلور پر موقف پیش کرنے کا عندیہ دیا تھا، شکیل احمد اور ان کے ہمنوا ساتھوں کے ردعمل کے پیش نظر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد کو وزیراعلیٰ کے خلاف بات نہ کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقفہ ضروری سمجھا گیا، سابق صوبائی وزیر شکیل احمد کی بانی چئیرمین سے ملاقات کے بعد موقف میں نرمی کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گھر پہنچ گئے