گاڑی چوری کی اطلاع دینا جرم

گاڑی چوری کی اطلاع دینا جرم، جھوٹا کیس بنانے پر نوجوان کی والدہ سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: گاڑی چوری کی اطلاع دینا جرم بن گیا، جھوٹا کیس بنانے پر نوجوان کی والدہ سراپا احتجاج، گرفتار 17 سالہ نوجوان کی والدہ نے انصاف کی اپیل کر دی.
ضلع ایبٹ آباد میں پولیس نے گاڑی چوری کی اطلاع دینےوالے نوجوان کو ملزم بنا دیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 17 سالہ نوجوان کے خلاف تھانہ سپلائی کے ایس ایچ او کی طرف سے جھوٹا کیس بنانے پر نوجوان کی والدہ سراپا احتجاج بن گئیں۔
نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ گاڑی چوری کی اطلاع دینا جرم بن گیا، سپلاہی پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو کارلفٹر بنا دیا۔
گرفتار نوجوان کی والدہ نے کہا ہے کہ ایس ایچ او نے گاڑی کی اطلاع دینے والے نوجوان کو ہی ملزم بنا دیا، انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او نے جھوٹا کیس بنایا ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات