رؤف حسن پڑے لکھے آدمی

رؤف حسن پڑے لکھے آدمی،کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا : بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں، آرٹیکلز لکھتے رہے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے رؤف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔
بیرسٹر سیف نے ہدایت کی کہ امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت سب کیلئے اور مستقل کم ہونی چاہیے، ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہی، ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  4اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، عمران خان کی علی امین کو ہدایات جاری