ایکسیویٹر ڈرائیور نے جان پر کھیل

قلعہ عبداللہ: ایکسیویٹر ڈرائیور نے جان پر کھیل کر سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچا لیا

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7افراد کو بچالیا۔
ایکسیویٹر ڈرائیور نے خاتون اور بچوں کی زندگی بچا کر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی جس پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب

بہادر ڈرائیور محب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے ۔
لوگوں کے منع کرنے پر میں جلدی سے بھاگا اور کسی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر گھر سے ایکسیویٹر اسٹارٹ کرکے سیلابی ریلے کے مقام پر دوبارہ پہنچا اور کوشش کر کے بچوں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔
محب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللہ نے ہم سب کی مدد کی۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس، 63 اے تشریح کیس میں نیا بینچ تشکیل