سیسہ پلائی دیوار بنے

پاک فوج کے جوان ہمیشہ وطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا کہ پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنے ہیں۔
وزیراعظم نے باجوڑ کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں پانچ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی، شہدا کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب