اڈیالہ جیل کے مزید 6ملازمین

عمران خان کی سہولت کاری ،اڈیالہ جیل کے مزید 6ملازمین گرفتار

ویب ڈیسک: اڈیالاجیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں جیل کے مزید 6ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3خواتین بھی شامل ہیں ۔
ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3اہلکاروںسے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشری بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جب کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی واپسی:پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ،پشاور ہائیکورٹ