ثاقب نثار کا اعتراف

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیض حمید سے رابطوں کا اعتراف

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے 9مئی واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔
سابق چیف جسٹس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میرا 9مئی واقعات، پی ٹی آئی اور اس کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نے واضح کیا کہ جنرل فیض نے ان سے کبھی غیر منصفانہ یا غیر قانونی چیز طلب نہیں کی،وہ ہمیشہ میرا احترام کرتے تھے اور مجھ پر مہربانی کرتے تھے ۔
ثاقب نثار نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی کہ وہ 9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کی سیاست یا بعض عناصر کی جانب سے اور سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات میں کسی بھی طرح سے ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،5ستمبر کو پاکستان واپس آرہا ہوں ۔
سابق جسٹس نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جب زمان پارک لاہور کے ارد گرد موجود صورتحال کی وجہ سے اعتزاز احسن کو اپنے گھر پہنچنے میں مشکلات پیش آتی تھیں تو وہ میرے دفتر آتے تھے۔

مزید پڑھیں:  سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنےکافیصلہ