اساتذہ کی حاضری لازمی

خیبر پختونخواکےسرکاری سکولوں میں آج سے اساتذہ کی حاضری لازمی،چھٹیوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں آج سے اساتذہ کی حاضری لازمی قرار، چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی جانب سے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا ۔
19 اگست سے 31اگست تک 12دنوں تک سرکاری اسکولوں کی اساتذہ کی اتفاقیہ رخصت پر جانے پر پابندی ہوگی۔
، محکمہ تعلیم کے مطابق اس دوران کوئی بھی استاد سکول میں عدم موجودگی پر غیر حاضر تصور ہوگا، اساتذہ کی رخصت پر جانے پر سکول سربراہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
مزید کہا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کے دفتر سے رخصت کی وجوہات کے ساتھ چھٹی لی جائے گی۔
محکمہ تعلیم ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کو نگرانی رپورٹ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
دوسری جانب اتفاقیہ چھٹی پر پابندی کے فیصلے پر اساتذہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
اساتذہ نے موقف اپنایا کہ گھر میں فوتگی یا ایمرجنسی کی صورت میں اساتذہ ڈی ای او آفس سے چھٹی لینے کیلئے خوار ہونگے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں مضر صحت پانی پینے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر