شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کاکامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کا میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا ، بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا، جن کی کارکردگی سے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا نصیرات کیمپ سمیت شام پر حملہ، 50 افراد شہید