9ٹرینوں کو

پاکستان ریلوے کا 9ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 9ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز کے سی ای او کی جانب سے ٹینڈر جاری کرنے کے لیے دے دیا گیا ۔
پرائیویٹ ہونے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، بہاوالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس اور مہران ایکسپریس شامل ہیں۔
ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا اشتہار 21اگست کو جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان ریلویز 22 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا اشتہار منسوخ کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کا دبنگ فیصلہ