سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند

نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس پر ریفرنس بند کردیا

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔
آج چار سال بعد یہ ریفرنس بند ہوگیا ہے، درخواست احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے منظور کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائی کورٹ پہلے ہی 2022 میں بری کر چکی ہے، سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی کیس ختم ہوچکا ہے۔
نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا، 2ماہ سے زائد عرصہ حراست کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں 25فروری 2020 کو ضمانت دی تھی۔
نیب نے 2020 میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس دائر کیا، 2022 میں اس وقت کے چیف جسٹس اطہر ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔
نیب نے ہائیکورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ