معمر ترین خاتون انتقال

دنیا کی معمر ترین خاتون ماریہ برینیاس موریرا سپین میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک: دنیا کی معمر ترین انسان کا اعزاز رکھنے والی خاتون ماریہ برینیاس موریرا 117 برس اور 168دن کی عمر میں اسپین میں انتقال کر گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماریہ برینیاس موریرا معمول کے مطابق مطابق رات سوئیں اور صبح اپنے بستر پر مردہ حالت میں ہائی گئیں۔
اہل خانہ نے موت تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ اسی طرح انتقال کرجانے کی خواہش کا اظہار کیا کرتی تھیں۔
ماریہ نے دنیا کی معمر ترین شخصیت کا یہ اعزاز گزشتہ برس ہی حاصل کیا تھا جب فرانس کے لیوسل رینڈم 118سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
لیوسل رینڈم کے انتقال کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جنوری 2023میں ماریہ برینیاس کو باضابطہ طور پر دنیا کا معمرترین انسان تسلیم کر لیا تھا۔
ماریہ مجموعی طور پر انسانی تاریخ کی آٹھویں معمر ترین انسان بن گئی تھیں۔
ماریہ برینیاس نے اپنی طویل زندگی میں 1918کی خبرناک وبا فلو، پہلی عالمی جنگ، دوسری عالمی جنگ اور اسپین کے سول وار کے ساتھ ساتھ 2020میں کورونا کو شکست دی اور ہمیشہ صحت یابی حاصل کی۔
ماریہ برینیاس کے انتقال کے بعد اب دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز جاپان کے ٹومیکو ایٹوکا کو حاصل ہوگیا جو اس وقت 116 سال کے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری