سیاحوں کو روک دیا گیا

چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا داخلے سے روک دیا گیا،گورنر برہم

ویب ڈیسک:سائیکلوں پرپاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے 4چینی سیاحوں کوخیبرپختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا،گورنر خیبرپختونخوا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے4چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا لیکن خیبر پختونخوا پولیس نے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روک دیا۔
پولیس نے اس حوالے سے موقف اپنایا کہ خیبرپختونخوا میں داخلے کیلئے مہمانوں کے پاس این او سی موجود نہیں۔
خیبرپختونخوا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پرچاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔
گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے یہ ملک دشمنی ہے، تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات